۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ مرکزی سیکٹرٹری یوتھ مجلس وحدت المسلیمن شعبہ خواتین پاکستان نے ولادت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خاندان عصمت و طہارت نے اسلام کی سر بلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑا صبر آزما کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت بلتستان/تربیت گاہ زینب کبری اکیڈمی (یتیم خانہ خواہران ) میں عالیشان جشن سید الشہدا ؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے کی طالبات کے علاوہ خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔اس جشن کی صدارت محترمہ خانم نورجہان نے کی۔ جشن کا اغاز تلاوت قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا امامبارگاہ امام علی مقام میں نظرانہ عقیدت پیش کئے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم صاحبہ نے ولادت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ خاندان عصمت و طہارت نے اسلام کی سر بلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑا صبر آزما کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پشاور میں گذشتہ جمعہ کو کئے گئے بم دھماکے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شھدائے پشاور کے حق میں اور ظالموں کے خلاف شعار بلند کئے۔

پاکستان میں شیعہ نسل کشی, بند کرو، بے گناہوں کا قتل عام ,بند کرو، انسانیت دشمن ,مردہ باد، پشاور کے مظلوموں ہم تمھارے ساتھ ہیں اپنے خطاب میں یہ احتجاجی کلمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسے شھیدوں کو راہ خدا میں اسلام کو زندہ رکھنے کے لئے قربان کرتے ہیں ، نیز انہوں نےکہا کہ آج اگر جنگ ہوگی تو بارود اور ٹینک سے نہیں بلکہ روایتی جنگ ہوگی، آج اگر زمانے کا یزید ڈرتا ہے تو وہ ہمارے حجاب سے ڈرتا ہے ۔

صدر محفل محترمہ نور جہاں نے اپنے خطاب ماہ شعبان عفو و بخشش کا زریعہ اور قرب الٰہی کا پسندیدہ مہینہ ہے۔اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .